@officialccppeshawar: 🇵🇰 یومِ شہدائے خیبرپختونخوا پولیس 🇵🇰 سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائنز میں یادگارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی، شہداء کو سلامی پیش کی، یادگار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور شہداء کے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قرآن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال خدمات اور ایثار کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی۔ سلام شہداء، سلام ان کے عظیم خاندانوں کو۔ 🇵🇰🕊️ #PoliceMartyrsDay #PeshawarPolice #KPPolice #SaluteToMartyrs