@sindh_info_department: سندھ حکومت کی جانب سے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام یوٹیلٹی رکاوٹیں پیشگی بنیادوں پر دور کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ تاخیر سے بچنے کے لیے ری لوکیشن سے متعلق تمام اقدامات فوری طور پر مکمل کرنے کی متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے گئے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، یلو لائن بی آر ٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کمال دایو اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبے پر پیش رفت مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یلو لائن حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کے مختلف حصوں پر جاری کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعمیراتی سرگرمیاں منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں منصوبے کے ڈپوز مکمل ہو جائیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ عوام کو دشواریوں سے بچانے کے لیے تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کا کام جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کی رفتار ہر صورت برقرار رکھی جائے اور تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی شفٹنگ اور ری لوکیشن کے تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم عوامی منصوبہ ہے اور اس کی بروقت تکمیل سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے درپیش مسائل فوری حل کریں۔ #views #sindhinformationdepartment #foryou #sindhgovernment #sharjeelinammemon

Sindh Information Department
Sindh Information Department
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 05 August 2026 07:51:33 GMT
138
22
15
2

Music

Download

Comments

arshad.mughal101
Arshad Mughal :
Great sir
2026-08-05 12:55:39
0
afzalali095667
Afzal Ali :
Well done ✅
2026-08-05 12:36:37
0
pppdigitalpk
Sheeraz ali :
کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر تیز رفتاری سے جاری پیش رفت قابلِ تحسین ہے۔ ایسے منصوبے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کے مسائل میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 🚌👏
2026-08-05 12:04:58
0
ishrat.fatima628
ishrat fatima :
بہتر ٹرانسپورٹ ہی ترقی یافتہ شہر کی پہچان ہے۔ یلو لائن بی آر ٹی کی بروقت تکمیل قابلِ تحسین اقدام ہے۔ 👏❤️
2026-08-05 11:24:11
0
talhayaqoob543
Talha Yaqoob :
یلو لائن بی آر ٹی کی تیز رفتار تکمیل کراچی کے بہتر، جدید اور مربوط سفری نظام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ بروقت فیصلے اور مؤثر عملدرآمد عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
2026-08-05 12:44:37
0
userunavailablee66
.. :
بروقت فیصلے اور مؤثر نگرانی ہی بڑے ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کی ضمانت ہوتے ہیں۔ امید ہے یلو لائن بی آر ٹی کی جلد تکمیل سے شہریوں کو بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولت میسر آئے گی
2026-08-05 08:10:08
0
iqrapalari215
iqra.Palari :
یلو لائن بی آر ٹی کی بروقت تکمیل کے لیے تیز رفتار اقدامات شہریوں کو بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولیات کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔
2026-08-05 07:56:57
0
raees.bikak
Raees Bikak :
🥰❤️
2026-08-05 12:13:08
0
saadrind3406
saaad rind🇱🇾 :
❤️❤️👍
2026-08-05 12:00:03
0
fahadzardari22
Fahad Zardari :
♥️♥️♥️
2026-08-05 10:18:06
0
bhuttoistttt
Bhuttoist :
👍👍👍
2026-08-05 09:06:12
0
mfahadlashari
Molai Fahad Lashari :
❤️❤️❤️
2026-08-05 08:23:30
0
faheemali51214
Faheem Ali Kaleri :
♥️♥️
2026-08-05 08:11:15
0
manirockstar22
Mani Rock 0fficial :
👍
2026-08-05 08:01:14
0
razorahi442
Razorahi 442 :
❤️❤️
2026-08-05 12:15:37
0
To see more videos from user @sindh_info_department, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About