@fakhri.swabi: یومِ شہدائے پولیس — صوابی آج صوابی میں یومِ شہدائے پولیس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں DPO صوابی، ڈپٹی کمشنر صوابی سمیت پولیس و ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابقہ میئر ٹوپی رحیم جدون صاحب کو بھی خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا۔ پولیس کے ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدائے پولیس کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ #TeamRahimJadoon #chairmantehsiltopirahimjadoon #فرزندصوابی