@syadhussanzamoord: 🖤 20 صفر المظفر | مرکزی جلوسِ چہلم حضرت امام حسینؑ مخدوم الملک، مخدوم المخادیم، فخرِ سادات، مورثِ اعلیٰ ساداتِ برصغیر پاک و ہند، قبلہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری سجادہ نشین دربارِ عالیہ جلالیہ مدینۃ السادات اوچ شریف، ہمراہ ولی عہد دربارِ عالیہ جلالیہ مدینۃ السادات اوچ شریف، مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری، متفقہ صدر فقہِ جعفریہ اوچ شریف کی زیرِ سرپرستی و صدارت، 20 صفر المظفر کے موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا سالانہ مرکزی جلوس امام بارگاہ مخدوم نوبہار بخاری سے نہایت عقیدت، شان و وقار اور مثالی نظم و ضبط کے ساتھ برآمد ہوا۔ مرکزی جلوس دربارِ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشتؒ سے ہوتا ہوا اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں رہا، جہاں ہزاروں عزادارانِ سیدالشہداءؑ نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں پرسہ پیش کیا۔ بعد ازاں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس کے اختتام پر قبلہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری صاحب نے ملکِ پاکستان، افواجِ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران، وطنِ عزیز کے تمام قومی اداروں، امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن، استحکام اور شہدائے کربلا کے فیوض و برکات کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ بعد از دعا، اس عظیم مذہبی اجتماع کے پُرامن اور مثالی انعقاد میں بھرپور تعاون پر صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم پاکستان، محترمہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، کمشنر بہاولپور، آر پی او بہاولپور، ڈپٹی کمشنر بہاولپور، ڈی پی او بہاولپور، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ، ایس ایچ او اوچ شریف سمیت ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام معاونین کا دلی شکریہ ادا کیا گیا۔ سلام ہو امامِ عالی مقامؑ پر، جن کی عظیم قربانی تا قیامت حق، عدل، صبر اور حریت کا روشن استعارہ رہے گی۔ 🖤#Makhdoom #Syed #Hassan #Zamoord #viralvideo