@Silent jani😔:
سر پڑا بوجھ جانتے ہیں مجھے
دوست کب دوست مانتے ہیں مجھے
لڑکھڑانے پہ خوش بھی ہیں میرے
بڑھ کے آگے جو تھامتے ہیں مجھے
میں اجالا ہوں ڈر کے سارے یہاں
بس اندھیروں سے مانگتے ہیں مجھے
گھر میں باہر سے یہ سہولت ہے
در و دیوار جانتے ہیں مجھے
کل تلک خود میں اک سپیرا تھا
آج کل سانپ کاٹتے ہیں مجھے
اپنے حصے میں خود نہیں آتا
جس طرح لوگ بانٹتے ہیں مجھے
2026-08-05 20:04:41
1
To see more videos from user @ruh37676, please go to the Tikwm
homepage.