@devil_moon289: کبھی کبھی جب دل حد سے زیادہ اداس ہوتا ہے تو خاموشی سے تم یاد آتی ہو۔ تم وہ شخص ہو جو ہر خوشی کے بعد اور ہر غم سے پہلے بے اختیار یاد آ جاتا ہے۔ میں تمہیں سب سے زیادہ اُس لمحے یاد کرتی ہوں جب تمہاری معمولی سی خوشی بھی کسی اور سے جڑی ہوئی دیکھتی ہوں۔ تب دل میں ایک ہی سوال جنم لیتا ہے کہ کیا میری محبت واقعی اتنی بے وقعت تھی کہ چند دنوں کی دوری نے تمہیں مجھ سے بے نیاز کر دیا؟ کاش ایک لمحے کے لیے ہی سہی، تمہیں احساس ہو کہ تمہاری کسی اور سے وابستہ خوشی کسی کے دل میں کتنی خاموش اذیت چھوڑ جاتی ہے، ایسی اذیت جو راتوں کی نیند اور دنوں کا سکون چھین لیتی ہے۔ "میں آج بھی تم سے کی گئی وفا کی قیمت اپنے آنسوؤں سے ادا کر رہی ہوں۔" کاش تم وعدہ نہ توڑتیں... کاش تم میرا ہاتھ نہ چھوڑتیں... کاش تم میری ہی رہتیں۔ میں ہر ناراضگی بھلا کر تمہیں پھر سے منا لیتی، کیونکہ تم صرف میری ہی تو تھیں۔ مگر نہ جانے ایسا کیا ہوا کہ ہم ایک ہی منزل کے خواب دیکھنے والے، دو الگ راستوں کے مسافر بن گئے۔ آج بھی یہی سوال میرے دل کو خاموشی سے رلا دیتا ہے۔ 🥀🤍#CapCut #itx_devil_moon289 #foryoupage #contentcreator #creatorsearchinsights