@hq....51: زندگی کی سب سے قیمتی دولت نہ گھر ہوتے ہیں، نہ جائیداد، نہ دولت... بلکہ وہ رشتے ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ نے اپنا بچپن گزارا ہو۔ ایک ہی گھر کی ہنسی، ایک ہی دسترخوان کی خوشبو، ایک ہی ماں کی گود اور ایک ہی باپ کی شفقت میں پلنے والے بہن بھائی اگر انا، غلط فہمی یا دنیا کی وقتی باتوں کی وجہ سے ایک دوسرے سے دور ہو جائیں تو اس سے بڑا نقصان کوئی نہیں۔ "مل بھی جائے گا کبھی، دل کو یقین رہتا ہے وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے ایک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے، اور اب کوئی کہیں، کوئی کہیں رہتا ہے۔" وقت سب کو اپنے اپنے گھروں، شہروں اور ذمہ داریوں میں باندھ دیتا ہے، مگر محبت کبھی مصروف نہیں ہوتی۔ آج ہی اپنے بہن یا بھائی کو ایک فون کر لیں، ایک پیغام بھیج دیں، ایک شکوہ معاف کر دیں۔ کیونکہ جب والدین اس دنیا سے چلے جاتے ہیں تو بہن بھائی ہی انسان کی آخری پناہ، آخری یاد اور آخری اپنائیت رہ جاتے ہیں۔ یاد رکھیں، قبروں پر جا کر رونے سے بہتر ہے کہ زندہ رشتوں کو گلے لگا لیا جائے۔ محبت بانٹیں، انا چھوڑ دیں، کیونکہ دنیا کی ہر چیز دوبارہ مل سکتی ہے، مگر بکھرے ہوئے خاندان اور ٹوٹے ہوئے رشتے بہت کم واپس جڑتے ہیں۔#FamilyLove #trending #Viral #foryoupage #foryou