@asianazeer4: میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنی لاڈلی بیٹی سیدہ فاطمہ زہرا کو رخصت فرمایا تو وہ منظر کیسا ہوگا ذراتصور کیجئے حدیثوں میں موجود ہیں سیدہ فاطمہ نے ایک ذی الحجہ کو رخصت ہوئی تھی محبوب کریم صل اللہ علیہ وسلم کے گھر سے آپ کے لئے بہت قیمتی اونٹنی منگوائی گئیں تھیں جب سیدہ فاطمہ کی ڈولی جارہی تھی اور اس وقت میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری اجواز مطہرات حضرت فاطمہ کے آگے آگے چل رہی تھیں انصار کی ساری عورتیں اس جلوس میں شامل تھیں جب سیدہ فاطمہ جارہی تھیں اور صرف جا نہیں رہی تھی میرے آقا کی ساری اجواز مطہرات رجز کے اشعار بھی پڑھ رہی تھی حضرت فاطمہ کی فضیلت میں اس میں سب سے پہلے جو اشعار پڑھی حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ام سلمہ نے ساری عورتوں کو مخاطب کر کے فرمایا اے عورتوں آؤ اس مبارک جلوس میں شامل ہو جاؤ دیکھو اس سواری پر کون بیٹھا ہے یہ وہ خاتون ہیں جنہیں اللہ کے حبیب نے جنت کی عورتوں کی سردار فرمایا ہے آج نکاح کے بعد وہ اپنے گھر جا رہی ہیں اور اس کے بعد حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ آگے بڑھی اور اس کے بعد حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا آگے بڑھی اور مدینے کی عورتوں کو مخاطب ہوکر فرمایا اے مدینے کی خواتین اپنے اپنے سروں پر حجاب اچھی طرح اوڑھ لو کیونکہ تم جس خاتون کی رخصتی کے جلوس میں جارہی ہو وہ اتنی پاک اور مکرم ہیں کہ فرشتے بھی ان سے حیا کرتے ہیں اس کے بعد میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوا یا وضو فرمایا اور وضو کے بچے ہوئے پانی کو دونوں پر چھڑکا پھر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا فرمائ اے اللہ میں ان دونوں سےمحبت کرتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت فرما اور جو ان دونوں سے محبت کرے اے اللہ تو ان سے محبت فرما#الھم_صلی_علی_محمد_وال_محمد #@For You