@tariq_baloch_786: آسماء کے والد صرف ایک گولی سے نہیں مارے گئے، بلکہ اُن تمام وعدوں، دستخطوں اور خاموشیوں نے بھی اُن کی جان لی، جنہوں نے انصاف کی امید تو دلائی مگر اسے حقیقت نہ بنا سکے۔ اگر آپ کے پاس ان مطالبات کو منوانے کی طاقت یا اختیار نہیں تھا، تو پھر چارٹر آف ڈیمانڈ پر دستخط کیوں کیے گئے؟ یہ کیسا مذاکراتی عمل تھا جس کا انجام ایک خاندان کا ماتم، ایک بیٹی کی یتیمی، اور ایک گھر کی دائمی ویرانی بنا؟ آج یہ سوال صرف آسماء کا نہیں، بلکہ ہر بلوچ کا ہےان دستخطوں کا حاصل کیا تھا؟ کیا وہ صرف کاغذ پر سیاہی تھے، یا ایک اور بے گناہ کی جان کی قیمت؟ #💔🥹😭💔🥹 #CapCut