@ashfaq.bahadur: صوابی پولیس کی جانب سے یومِ شہداء کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کی گئی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ پولیس کے نوجوانوں نے ملی نغموں، تقاریر اور خصوصی پروگراموں کے ذریعے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک و قوم کے امن و استحکام کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا۔ ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ صوابی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیامِ امن کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں رہے گی اور امن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ کی موجودگی نے ماحول کو انتہائی جذباتی اور باوقار بنا دیا۔ پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ نے شہداء کے خاندانوں کو یقین دلایا کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے اہلِ خانہ کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ تقریب اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ جو لوگ قوم کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، وہ اگرچہ جسمانی طور پر ہم سے جدا ہو جاتے ہیں، مگر ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ پولیس کے شہداء ہمارے قومی وقار، امن اور بہادری کی روشن علامت ہیں، اور قوم انہیں ہمیشہ عقیدت و احترام سے یاد رکھے گی۔ #foryou #tiktokviral #viral😉 #100kviews #supportkpkpolice @Ashfaq Bahadur