@shazil_95: میں جب بھی اسے دیکھتا ہوں تو مجھے ہماری ملاقات یاد آتی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ اس ملاقات سے زیادہ اس پوری دنیا میں اور کیا حسین ہو سکتا ہے۔ میں بیٹھے بیٹھے اکثر سوچتا ہوں کہ کیا ہی چاہیے مجھے زندگی میں اب؟ وہ انسان مجھے اتنا سب کچھ دے چکا ہے کہ اب مجھے کسی اور چیز کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوتی۔ اگر وہ شخص میرے ساتھ کھڑا ہے تو مجھے کسی اور کی ضرورت ہی کیا ہے۔ مجھے ہر وقت اس شخص کی طلب ہوتی ہے۔ میری نظریں ہر پل صرف اسے ہی تلاش کرتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ میرے سامنے بیٹھی رہے اور میں بس اسے دیکھتا رہوں۔ یار وہ اتنی دلکش ہے کہ میری آنکھیں جب بھی اس کی جانب اٹھتی ہیں تو پھر اس کے چہرے سے ہٹائی ہی نہیں جاتیں۔ ہر بار اس سے ایک نیا عشق ہوتا ہے مجھے۔ ہر بار اسے دیکھ کر میری دھڑکنیں بے قابو ہو جاتی ہیں۔ میں ساری زندگی اس کے ساتھ جینا چاہتا ہوں۔ میں اسے دیکھ دیکھ کر بوڑھا ہونا چاہتا ہوں۔ میں اسے پا چکا ہوں لیکن پھر بھی میرا دل اسے چاہ چاہ کر تھکتا ہی نہیں ہے۔ #Copied #fyp #poetry #fypシ゚ #aesthetic