@zahra_72110: اگر مکے کی گلیوں میں چلنے سے حق مل جاتا تو ہر مسافرِ مکہ ولیِ کامل کہلاتا مگر تاریخ گواہ ہے اے اہلِ نظر کہ شہرِ مقدس میں بھی دل بھٹک جاتا ابوجہل بھی مکے کا رہنے والا تھا مگر غرور نے اسے حق سے دور رکھا تھا گھر کعبے کے سائے میں بھی دل پتھر ہو سکتا ہے اگر اندر سے انسان کا ضمیر سویا ہوتا نہ فاصلے حق کو روکتے ہیں، نہ راستے مانع ہیں جو دل سے جھک جائے وہی رب کا پیارا ہوتا ہزاروں میل کا سفر بھی بے معنی رہ جاتا ہے اگر نفس کا بت دل میں کھڑا رہتا ہے لبوں پر دعائیں، ہاتھوں میں تسبیح بھی ہو سکتی ہے مگر دل میں اگر انا ہو تو سب کھو جاتا ہے مکہ جانا سعادت ہے، یہ عظیم نعمت ہے مگر مکے کی حرمت کو دل میں اتارنا شرط ہے صرف خاکِ حرم کو چھو لینا کافی نہیں اپنے اندر کے اندھیروں کو مٹانا پڑتا ہے ✍️ زَہْرَاء رَائِٹْس 💫 #creatorsearchinsights2026 #followformorevideos #alixmiamiswimsuit #viralreelsontiktok #foryoupage❤️❤️