@sajidturippp: سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے خیبر پختونخوا خصوصاً سابق فاٹا کے اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ باعثِ تشویش ہے، جس سے نہ صرف شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے بلکہ ترقیاتی عمل اور معاشی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ سابق فاٹا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، اس لیے انہیں ایک بار پھر بدامنی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ساجد حسین طوری نے وفاقی حکومت، خیبر پختونخوا حکومت اور تمام متعلقہ سکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے امن کے قیام کو یقینی بنائیں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ امن ہی ترقی، خوشحالی اور عوامی اعتماد کی بنیاد ہے۔ انہوں نے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان جوانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو ملک کے امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ امن، رواداری، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی علمبردار رہی ہے، اور وہ ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جو خیبر پختونخوا، خصوصاً سابق فاٹا، میں پائیدار امن، استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے اٹھایا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، صبر اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ #PPP #SajidHussainTuri #KhyberPakhtunkhwa #MergedDistricts #Peace

SAJID HUSSAIN TURI
SAJID HUSSAIN TURI
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 05 August 2026 17:21:50 GMT
2433
556
64
3

Music

Download

Comments

jifjxg
TOoR :
qurban jar
2026-08-05 17:23:38
1
ayubhussain649
ayubhussain649 :
ZABARDAST GREAT
2026-08-10 01:02:33
0
ayubhussain649
ayubhussain649 :
Mashallah
2026-08-10 01:02:29
0
kamranhamhor
Kamran Hamhor :
♥️
2026-08-15 02:08:07
0
anawaz75
A Nawaz :
2026-08-05 17:59:48
1
khair.ali74
Khair ali :
❣️❣️❣️❣️
2026-08-05 18:28:59
1
sabirhussain.313
Sabir Hussain :
2026-08-24 02:25:09
0
emankhan991in
emankhan991in :
👍👍
2026-08-05 18:31:52
1
muhammadkiyan681
MUHAMMAD :
❤️❤️❤️❤️🥀🥀💯💯💯
2026-09-06 12:42:46
0
muzahirsayed110
Muzahir Sayed :
❤️❤️❤️
2026-09-03 08:28:57
0
sarfarazhussain157
sarfarazhussain157 :
❤️❤️❤️
2026-09-01 05:13:19
0
muzamilhussain5284
Muzamil :
🥰🥰🥰
2026-08-28 15:05:33
0
tanhapeer56
[MURشد]🥀[sAyEd] :
❤️❤️❤️
2026-08-27 06:48:48
0
muzairhussainsaqi1
muzairhussainsaqi1 :
🥰🥰🥰
2026-08-26 09:31:30
0
karimtanha42
karimtanha42 :
💔💔💔
2026-08-20 13:30:55
0
muzahir.hussain55
Muzahir Hussain :
🥰🥰🥰
2026-08-17 04:13:28
0
qammer.abbas40
qammer abbas :
🥰🥰🥰
2026-08-15 22:02:59
0
wahidbangash04
Wáhíď BáńGáśh :
🥰🥰🥰
2026-08-05 17:23:03
1
To see more videos from user @sajidturippp, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About