@usernamekiahotah: میرے محبوب، اگر میں کوئی شاعر ہوتا تو تیری زلف کے ایک بال پر غزل لکھتا۔ لکھتا کہ حُسنِ حوراں سے بھی حسین ہیں تیری آنکھیں، لکھتا کہ اُن آنکھوں میں سورج کی چمک بسی ہے۔ لکھتا کہ تیرے چہرے کی رونق ایسی ہے جیسے پورا چاند اُتر آیا ہو۔ لکھتا کہ تیری اُن پُرسکون بانہوں میں گویا ایک جنت آباد ہے۔ میرے محبوب، اگر میں کوئی مصور ہوتا، چاند کی چاندنی پگھلا کر تیرا رنگ بناتا۔ پھولوں سے خوشبو چرا کر تیری مہک بناتا۔ آسمان کی بجلیوں کی چمک تیری آنکھوں میں سجا دیتا۔ حُسن کی تمام حدیں پار کر کے میں تیرے پاؤں بناتا۔ 🙃♥️