@hani_khan149: تم شاید کبھی نہیں جان سکو گی کہ میں نے تمہیں صرف محبت نہیں کی تھی... میں نے تمہیں اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا تھا۔ لوگ محبت کرتے ہیں اور پھر اپنی زندگی جیتے رہتے ہیں، مگر میں نے تو اپنی زندگی ہی تمہارے نام کر دی تھی۔ جہاں تمہارا اشارہ ہوتا، میں وہاں چل پڑتی جہاں تمہاری امید ہوتی، میں وہاں ٹھہر جاتی اور جہاں تمہاری ناراضی ہوتی، میں اپنی ذات کو کٹہرے میں کھڑا کر لیتی میں نے کبھی حساب نہیں لگایا کہ میں کیا کھو رہی ہوں۔ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ تم میرے لیے کیا کر رہی ہو۔ میں بس ایک پاگل مسافر کی طرح تمہارے پیچھے چلتی رہی۔ نہیں... چلتی نہیں رہی، بھاگتی رہی۔ اتنی شدت سے، اتنی دیوانگی سے، جیسے اگر تمہیں کھو دیا تو خود کو بھی کھو دوں گی تمہیں یاد بھی نہیں ہوگا اور میں نے تمہاری ایک مسکراہٹ کے لیے کتنی راتیں بےچینی میں گزاری تھیں۔ تمہارے ایک جواب کے لیے کتنے گھنٹے اسکرین کو تکتی رہی تھی تمہاری ایک خوشی کے لیے اپنی کئی خوشیاں قربان کی تھیں۔مگر تم... تم شاید کبھی مڑ کر نہ دیکھ سکی کہ تمہارے پیچھے ایک شخص اپنی پوری ہستی لیے دوڑ رہا ہے۔ یہ محبت نہیں تھی صرف... یہ ایک صحرا تھا۔ وحشتوں کا صحرا۔ جہاں دور دور تک کوئی سایہ نہیں تھا۔ کوئی منزل نہیں تھی۔ کوئی یقین نہیں تھا۔ صرف تم تھی اور تمہیں پانے کی ایک ناممکن خواہش۔ میں اُس صحرا میں دوڑتی رہی۔ اپنے خوابوں کے ساتھ۔ اپنی دعاؤں کے ساتھ۔ اپنی امیدوں کے ساتھ۔ میرے پاؤں زخمی ہوتے رہے، میرا دل ٹوٹتا رہا، میری روح تھکتی رہی، مگر میں رکی نہیں۔ کیونکہ مجھے یقین تھا کہ شاید اگلے موڑ پر تم مل جاؤ گی شاید اگلے دن تم سمجھ جاؤ۔ شاید اگلی بار تم میری محبت کی شدت محسوس کر لو۔ مگر میں غلط تھی۔ میں جتنی تمہاری طرف بڑھتی گئی تم اتنے ہی دور ہوتی گی میں جتنی خود کو مٹاتی گئی، تم اتنے ہی بے خبر رہی یہاں تک کہ ایک دن میرے پاؤں جواب دے گئے۔ میرے خواب تھک گئے۔ میری دعائیں خاموش ہو گئیں۔ اور میں اُس صحرا کے بیچوں بیچ کھڑی رہ گئی خالی ہاتھ... خالی دل... خالی قسمت کے ساتھ۔آج بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو اپنے قدموں کے نشان نظر آتے ہیں۔ لمبے... خون آلود... اور تھکے ہوئے۔ وہ گواہی دیتے ہیں کہ ایک شخص تھا جس نے محبت کو کھیل نہیں سمجھا تھا۔ جس نے واقعی کسی کو اپنی دنیا مان لیا تھا۔ #viewsproblem #foryoupage #unfreezmyaccount #unfrezzmyaccount #unfrezzmyaccount

ᯓ𝐊𝐡𝐚𝐧ᡣ𐭩•
ᯓ𝐊𝐡𝐚𝐧ᡣ𐭩•
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 05 August 2026 19:02:25 GMT
803
54
1
2

Music

Download

Comments

m.nawazsih65
M Nawazsih jutt 65 :
🥰🥰🥰
2026-08-06 03:04:22
0
To see more videos from user @hani_khan149, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About