@alihaq2537: میری جانب بھی ہو اک نگاہ کرم اے شفیع الوریٰ خاتم الانبیاءﷺ آپ نور ازل آپ شمع حرم آپ شمس الضحیٰ خاتم الانبیاءﷺ آپ ہیں حق نگر، آپ ہیں حق رساں، سدرۃ المنتہیٰ آپ کے زیر پا آپ ہیں مظہر ذات رب العلیٰ، رہبر حق نما خاتم الانبیاءﷺ اے فصیح البیاں، اے بلیغ اللساں، اے وحید الزماں، ماورائے گماںﷺ آپ کا نور ہے از کراں تا کراں، شاہد کبریا خاتم الانبیاءﷺ مرسل مرسلاں، سرور عرشیاں، ہادی انس و جاں مقبل مقبلاں آپ کی ذات ہے باعث کن فکاں، راز ارض و سما خاتم الانبیاءﷺ آپ فخر عجم، آپ شان عرب، آپ فضل اتم، آپ رحمت لقب سرور ذی حشم شاہ والا نسب، مرتضیٰ، مجتبیٰ خاتم الانبیاءﷺ آپ ہیں وجہ تخلیق کون و مکاں، آپ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں آپ ہیں بے نشانی کا بیّن نشاں، اے شہ دوسرا خاتم الانبیاءﷺ آپ کے سر پہ لولاک کا تاج ہے، آپ ہی کو فقط فخر معراج ہے آپ کے ہاتھ اسلام کی لاج ہے، یا نبی مصطفےٰ خاتم الانبیاءﷺ سید معراج مصطفی عرف معراج جامی رحہ #نعت #سفیرعشق #قوالی_محفل #پاکستان___زندہ___باد #پاکستان