@zahidhussaininqlabe: سلام ہو کربلا کے اس چھ ماہ کے مجاہد پر… 🖤 کچھ غم ایسے ہوتے ہیں جن کی شدت کسی ایک لمحے میں سموئے نہیں سماتی۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ حضرت علی اصغر علیہ السلام کربلا میں ایک بار نہیں، بلکہ دو بار شہید ہوئے! 💔 پہلی شہادت: جب تین بھال والے ظالم تیر نے اس نازک گلے کو چھوا، اور باب الحوائج نے اپنے بابا امام حسین علیہ السلام کے ہاتھوں پر آخری مسکراہٹ کے ساتھ روح پاک پروردگار کے سپرد کی۔ 💔 دوسری شہادت: شہادت کے بعد بھی جب ظالموں کا دل ٹھنڈا نہ ہوا… کبھی نیزے پر اس چھوٹے سے سر مبارک کو بلند کرنے کی کوشش، تو کبھی خیموں کے پیچھے اس ننے سی قبر کو تلاش کر کے کھودا جانا— یہ وہ مصائب تھے جنہوں نے سید الشہداء کے دل اور اہل حرم کی روح کو دوبارہ زخمی کیا۔ یہ اصغرؑ کی مظلومیت کا وہ اوج ہے جو قیامت تک ہر آنکھ کو اشکبار اور ہر دل کو بے چین رکھے گا۔#arbaeenwalk #namaz #Admin #foryou