@khamosh_rooh80: اتنی الجھی ہوئی ہوں خود میں کہ مجھے بھی نہیں پتا، کیا چاہتی ہوں خود سے۔ کبھی دل سکون مانگتا ہے، کبھی تنہائی، اور کبھی صرف کسی اپنے کا ساتھ۔ زندگی کے اتنے موڑ دیکھ لیے کہ اب خواہشیں بھی خاموش رہنے لگی ہیں۔ آئینے میں خود کو دیکھتی ہوں، مگر پہلے والی لڑکی کہیں نظر نہیں آتی۔ ہر روز خود کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں، مگر ہر دن ایک نیا سوال سامنے آ کھڑا ہوتا ہے۔ شاید انسان سب سے زیادہ مشکل سفر اپنی ہی ذات تک پہنچنے کا طے کرتا ہے۔ کبھی لگتا ہے سب ٹھیک ہو جائے گا، اور کبھی لگتا ہے جیسے کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔ اب بس ایک ہی دعا ہے کہ ایک دن خود سے صلح ہو جائے، اور دل کو وہ سکون مل جائے جس کی تلاش میں مدتیں گزر گئیں۔ #fyp #foryoupage #tiktokviral #sadpoetry #pleaseunfreezemyaccount🙏