@gehri_chup2: پسندیده انسان سے بچھڑ جانا صرف ایک شخص کو کھونا نہیں ہوتا یہ اپنے اندر بسے ہوئے اُس سکون، اُس یقین، اُس مسکراہٹ کو دفن کرنا ہوتا ہے جو کبھی اُس ایک انسان کے نام سے زندہ رہا کرتی تھی۔ اور پھر جب گھر کے مسائل، ذمہ داریوں کا بوجھ اور ہر وقت مضبوط رہنے کی مجبوری ایک عورت کے حصے میں آ جائےتو وہ باہر سے تو عام دکھائی دیتی ہے مگر اندر سے آہستہ آہستہ ٹوٹنے لگتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں یہ عورت بہت صبر والی ہے مگر کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ ہر رات خاموشی سے رونے والی عورت ایک وقت کے بعد اپنے ہی خیالات سے ڈرنے لگتی ہے۔ وہ بات کرتے کرتے بھول جاتی ہے! ہنستے ہوئے اچانک خاموش ہو جاتی ہے! اور کبھی کبھی تو خود کو آئینے میں پہچان بھی نہیں پاتی! پسندیدہ انسان سے علیحدگی اور گھریلو مسائل مل کر ایک ذہین عورت کے ذہن کو اس قدر تھکا دیتے ہیں کہ وہ دنیا کی نظروں میں تو زندہ رہتی ہے مگر اندر سے ذہنی طور پر مفلوج ہو چکی ہوتی ہے۔ وہ ہر چیز سمجھتے ہوئے بھی کچھ سمجھانے کی طاقت کھو دیتی ہے۔ کیونکہ کچھ درد انسان کو کمزور نہیں کرتے بلکہ خاموش کر دیتے ہیں۔!! #foryou #foryoupage #plzunfrezemyaccount #viral_video #🥀💔🥀