@azmatalikhan050: بونیر: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کے بھائی عظمت علی خان نے ڈگر چوک میں Raiyan Dental Aesthetic Clinic کے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹر لطیف کو کلینک کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور دعا کی۔ عظمت علی خان نے کہا کہ علاقے میں جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے۔ اس طرح کے منصوبے عوام کو ان کے دہلیز پر بہتر علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔