@haza_sharif: برصیصا بنی اسرائیل کے ایک مشہور عابد تھے۔ وہ طویل عرصے تک عبادت، زہد اور تقویٰ میں مشغول رہے، یہاں تک کہ لوگ انہیں ولایت اور نیکی کی مثال سمجھنے لگے۔ ان کی عبادت کا چرچا دور دور تک پھیل گیا اور لوگ انہیں ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد شخص ماننے لگے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ شیطان نے انہیں گمراہ کرنے کا ارادہ کیا۔ شیطان نے اس کے قریب ہی ایک جگہ اپنا ٹھکانہ بنایا اور وہاں قیام کیا۔ وہ بظاہر بہت نیک اور عبادت گزار بن کر رہنے لگا، یہاں تک کہ برصیصا کو یقین ہو گیا کہ یہ بھی کوئی بڑا اللہ والا بزرگ ہے۔ کئی برسوں کے بعد، جب شیطان وہاں سے جانے لگا تو جاتے جاتے برصیصا کو کچھ خاص کلمات سکھا گیا، یہ کہہ کر کہ اگر کوئی بیمار شخص آئے تو یہ دم پڑھنا، وہ ٹھیک ہو جائے گا۔ شیطان خود تو چلا گیا، لیکن پسِ پردہ وہ عورتوں پر شیطانی اثر ڈالتا، اور جب وہ عورتیں برصیصا کے پاس آتیں، وہ کلمات پڑھتا اور شیطان اُن پر سے اپنا اثر ہٹا دیتا۔ یوں لوگ سمجھتے کہ برصیصا کا دم واقعی اثر رکھتا ہے۔ برصیصا کی شہرت پھیلنے لگی۔ لوگ دور دور سے علاج کے لیے آنے لگے۔ یہاں تک کہ ایک دن علاقے کے کسی سردار کی بیٹی بیمار ہو گئی۔ اس کے بھائیوں نے فیصلہ کیا کہ اُسے برصیصا کے پاس چھوڑ دیتے ہیں اور خود کسی سفر پر روانہ ہو گئے۔ یہی وہ موقع تھا جہاں آزمائش نے ایک نیا رخ اختیار کیا۔ ابتدا میں بارصیصا نے انکار کیا، مگر شیطان نے مختلف وسوسوں کے ذریعے اسے راضی کر لیا۔ شروع میں برصیصا نے عورت کو الگ جگہ پر رکھا اور صرف کھانا رکھ کر واپس آ جاتا۔ لیکن شیطان آہستہ آہستہ قریب لاتا گیا۔ پہلے بات چیت، پھر نظر، پھر تنہائی، اور آخرکار وہ گناہ میں مبتلا ہو گئے۔ کچھ عرصے بعد وہ عورت حاملہ ہو گئی۔ جب اس نے بچے کو جنم دیا تو برصیصا خوف زدہ ہو گیا کہ کہیں اس کی بدنامی نہ ہو جائے۔ اس خوف میں شیطان نے اسے عورت کو قتل کرنے کا مشورہ دیا، کیونکہ اتنا بڑا عالم ہوتے ہوئے یہ بدنامی کیسے برداشت ہوگی۔ لہذا عورت کو قتل کرکے دفن کرو اور بھائیوں کو یہی کہنا کہ بیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گئی۔ لہذا وہ شیطان کے باتوں میں آیا اور اس نے ایک اور بڑا گناہ کر ڈالا اور عورت اور اس کے بچے کو قتل کر دیا۔ کچھ وقت بعد عورت کے بھائی سفر سے واپس آئے اور سارا ماجرا سنا اور انہوں نے برصیصا کے ساتھ قاضی کو جانے کا مشورہ کیا۔ ایسے میں حقیقت کھل گئی۔ لوگ جمع ہوئے، برصیصا کو پکڑا گیا اور قتل کی سزا سنائی گئی۔ جب اسے سولی پر چڑھایا جا رہا تھا تو شیطان اس کے سامنے ظاہر ہوا اور کہا: "میں ہی وہ ہوں جس نے تمہیں اس حال تک پہنچایا ہے۔ اگر تم ایک مرتبہ مجھے سجدہ کر لو تو میں تمہیں اس مصیبت سے بچا لوں گا۔" اس نازک لمحے میں، جب موت سامنے تھی، برصیصا نے شیطان کے وسوسے میں آ کر اسے سجدہ کر لیا۔ یوں وہ دنیا میں بھی رسوا ہوا اور آخرت کے لیے بھی اپنا انجام خراب کر بیٹھا۔ شیطان نے اسی وقت اس سے لاتعلقی ظاہر کر دی، جیسا کہ قرآن مجید میں شیطان کے حوالے سے آیا ہے کہ: "میں تم سے بری ہوں، میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔" بارصیصا کا قصہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ صرف عبادت، علم یا نیکی کا ظاہری دعویٰ کافی نہیں، بلکہ اصل کامیابی حسنِ خاتمہ میں ہے۔ شیطان انسان کو اکثر چھوٹے گناہوں سے شروع کراتا ہے، پھر آہستہ آہستہ اسے بڑے گناہوں اور آخرکار ہلاکت تک لے جاتا ہے۔ #Viral #Urdu #Motivation #Advice #Qoutes
یہ وجہ ہے کہ اکثر ولی اللہ کو میں کثرت سے خاتمہ بالایمان کے لیے دعا کرتے دیکھا ہے
اللہ پاک ہمارا خاتمہ بالایمان فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین 🥹🙏
2026-08-06 18:58:08
156
🦋lakki🦋 :
اسی لیے ہمیشہ گمراہی سے بچنے کی دعا کرنی چاہیے اللہ سے۔بیشک یہی گمراہی ہے
2026-08-17 17:59:07
22
living dead :
ye sb kahaniya hai ,, Allah taala ne insan k Liye jise likha hai wisa hoga awr kea na ensaafi nhi hai y k sari Umar usne achayi me guzar di awr akhir kar Allah ne use apne dushman k hatho me de k barbad krlia ,,, afsos hai kab ye logo ki soch badlegi
2026-08-07 03:23:46
1
━═☆💝 𝑴𝑬ن𝑮𝑨𝑳 𝑿𝑨𝑫𝑨❣️☆═ :
background music
2026-08-19 03:44:19
1
طیب حزیں ✍️ :
اللّٰہ پاک ہر کسی کو اور ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے اور ایمان والی زندگی اور ایمان والی موت عطا فرمائے آمین ثم آمین یا ربّالعالمین
2026-08-18 04:25:27
5
Mudasar Iqbal :
Bhai story copy kar k bej den plz
2026-08-17 04:56:43
1
@$parizad@$🥺 :
ya Allah Meri toba ap mujhy hidyat dein🤲
2026-08-07 04:42:39
11
محمد صابر علی :
💚صل اللہ علیہ وآلہ وسلم 💚
2026-08-07 03:11:26
27
ansari girl :
please caption
2026-08-07 01:25:14
9
💖 Rana 💖 :
"dastan Iman faroshon ki" is Kitab mn prha tha
2026-08-07 04:15:05
1
F💗N :
Allah pak humary iman ki hifazt frmaye or humra khatma iman pe ho Ameen 🙏
2026-08-06 12:36:02
10
Eagle 🦅 Rajput :
ye waqia kis jgha waqia h
2026-08-07 02:24:40
1
hunter302 :
Allah pak tamam Alam e Islam ko apni hifzo aiman mn rkhy🥰💫🥀🥀
2026-08-17 12:37:28
4
•♡ع R ف a ن♡• :
yh waqia ham nay Kuch or tran ka phra hoa haye ap kse or tran isko bta rhy samj ni ate konsa thek konsa galat
2026-08-07 02:23:53
0
AZhar Ansari :
ہمیشہ اسباب مارتا ہے اگر وہ لڑکی کو نہ مانتا تو کبھی گناہ میں مبتلا نہ ہو آج ہمارا بھی یہی حال ہے ہم موبائل کی وجہ سے برائیوں میں مبتلا ہیں
2026-08-17 08:25:28
3
Rooposh :
right
2026-08-06 08:56:33
7
Sʜᴇʀʀʏ🪽 :
🥺yad ha Allah humy is gunah sy bachye rakhy Ameem
2026-08-06 22:43:36
1
❤️ Innocent ❤️ :
اللہ اکبر
2026-08-08 05:43:31
1
Hussain :
caption please 🥺
2026-08-06 22:52:41
2
شیبی𖤍 🖤 :
Allah hu Akbar may Allah always protect us
2026-08-06 21:04:19
2
Ahmad Khan :
اللہ پاک نے اپنے بندے کو سب بڑا ھتیار دیا ھے جس سے شیطان مردود کے وسوسے بندہ بچ سکتا ھے وہ عاجزی عاجزی اختیار کرنے والا بندہ اللہ پاک کی پناہ میں آجاتاھے 🤲
2026-08-07 03:06:58
1
Shah sab :
ya Allah pak hm sb ko hmary ehl o ayal r tamam ummat e mohammado علیہ السلام ko shetan mardood sy mehfooz frmahen r hm sbko emman pr isteqamat vali behtreen sahadat mand syhat mand zindgi naseeb ata frmahen Ameen suma Ameen ya rub ul Alameen
2026-08-06 23:42:54
1
Sudais Muhammad :
ماشاءاللہ، ماشاءاللہ! بہت خوب۔ آپ نے جو اسٹوری اپلوڈ کی ہے، اس پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں کہ یہ حقیقت ہے یا غیر حقیقت۔ اصل چیز وہ پیغام ہے جو آپ نے اس کے ذریعے دیا ہے، اور الحمدللہ وہ بہت اچھا اور سبق آموز ہے۔
آپ نے کوئی گناہ نہیں کیا، نہ اسے نبی کریم ﷺ، صحابہ کرامؓ یا دین کی کسی مقدس بات کی طرف منسوب کیا ہے۔ آپ نے صرف ایک عام مثال کے ذریعے یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ شیطان انسان کو پہلے چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی طرف لے جاتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ اسے گمراہی کے راستے پر ڈال دیتا ہے۔
کچھ لوگوں نے اس پر تنقید کی کہ یہ من گھڑت کہانی ہے، لیکن اصل مقصد کہانی کی حقیقت پر بحث کرنا نہیں بلکہ اس سے ملنے والے سبق کو سمجھنا ہے۔ اگر کسی بات سے امت کو اچھا پیغام اور نصیحت ملتی ہے تو اس کے مقصد کو دیکھنا چاہیے۔
ماشاءاللہ، آپ نے بہت اچھا پیغام دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ایسے پیغامات پھیلانے کی توفیق دے جن سے لوگوں کو فائدہ ہو اور ان کی اصلاح ہو۔ جزاکم اللہ خیراً۔💖💖💖
2026-08-08 03:32:06
3
12 :
Caption please
2026-08-06 18:48:27
2
To see more videos from user @haza_sharif, please go to the Tikwm
homepage.