@ali.alhaj56:

ali alhaj
ali alhaj
Open In TikTok:
Region: SE
Thursday 06 August 2026 09:18:04 GMT
164
8
0
1

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @ali.alhaj56, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

حویلی کے وسیع و عریض آنگن میں برگد کا پرانا گھنا پیڑ اپنی چھاؤں پھیلائے کھڑا تھا شام کے سائے گہرے ہو رہے تھے اور پیڑ کے نیچے بچھے لکڑی کے بڑے سے تخت پوش پر اماں جی گاؤ تکیے سے ٹیک لگائے بیٹھی تھیں ہمیشہ کی طرح ان کے چہرے پر ایک پروقار ٹھہراؤ تھا اور ہاتھ میں تسبیح چل رہی تھی آدم اپنی الجھنوں اور تھکن کو ہلکا کرنے کے لیے تخت پوش کے کونے پر بیٹھ گیا اور نہایت عقیدت سے اماں جی کے پاؤں دبانے لگا ماں کے پاؤں چھوتے ہی جیسے اس کے دل کا غبار باہر آنے لگا اس نے پاؤں دباتے دباتے گہرا سانس لیا اور پوچھا، اماں جی میں اکثر سوچتا ہوں کہ ایک مرد دن رات ایک کرتا ہے، گرمی سردی کی پرواہ کیے بغیر خون پسینہ بہاتا ہے اور کما کر لاتا ہے آخر مرد کی اس کمائی کا اصل حق دار کون ہے؟ وہ جو اس کی کامیابی کے بعد اس کی زندگی میں آتی ہے، یا کوئی اور؟ اماں جی نے تسبیح روکی محبت بھری نظروں سے آدم کے اتنے ہوئے چہرے کو دیکھا اور اس کے سر پر اپنا جھریوں زدہ ہاتھ رکھ کر پنجابی میں بولیں پتر جیڑی عورت تینوں خالی جیباں نال قبول کرے اوہو ای تیری بھریاں جیباں دی حق دار اے. (بیٹا جو عورت تمہیں خالی جیبوں کے ساتھ قبول کرے. وہی تمہاری بھری جیبوں کی حق دار ہے) آدم نے پاؤں دبانا روک کر حیرت اور عقیدت سے اماں جی کی طرف دیکھا اماں جی نے بات جاری رکھتے ہوئے سمجھایا جدوں تیرے کول کچھ نہیں ہوندا. تے کوئی کڑی تیرا ہتھ صرف ایس لئی پھڑدی اے کیونکہ اوہنوں تیری نیت تے تیری محنت تے اعتبار ہوندا اے اوہ تیرے اوکھے ویلے وچ تیری ڈھال بن دی اے.چٹنی روٹی کھا کے وی شکر کردی اے تے تیرے خالی گھر نوں اپنی دعاواں نال آباد کردی اے. (جب تمہارے پاس کچھ نہیں ہوتا، اور کوئی لڑکی تمہارا ہاتھ صرف اس لیے پکڑتی ہے کیونکہ اسے تمہاری نیت اور تمہاری محنت پر اعتبار ہوتا ہے وہ تمہارے مشکل وقت میں تمہاری ڈھال بنتی ہے چٹنی روٹی کھا کر بھی شکر کرتی ہے اور تمہارے خالی گھر کو اپنی دعاؤں سے آباد کرتی ہے) انہوں نے آدم کے گال کو تھپتھپایا اور دھیمے مگر پرعزم لہجے میں بولیں فیر جدوں رب سوہنا تیری محنت نوں بھاگ لاندا اے تیرے کوٹھے دیاں کندھاں اچییاں ہوندیاں نے تے تیری جِیب نوٹاں نال بھر جاندی اے تاں یاد رکھیں پتر اوس کمائی تے پہلا تے سچا حق اوہدا ای اے جینے تیرے ننگے پیراں نوں دیکھ کے وی تیرا ساتھ نئیں چھڈیا سی. جے کامیابی توں بعد توں اوہدا حق بھُل گیا تاں تیری دولت دنیا لئی تے وڈی ہوئے گی پر رب دی نظر وچ توں ککّھ دا وی نئیں رہنا. (پھر جب اللہ پاک تمہاری محنت کو بھاگ لگاتا ہے تمہارے گھر کی دیواریں اونچی ہوتی ہیں اور تمہاری جیب نوٹوں سے بھر جاتی ہے، تو یاد رکھنا بیٹا اس کمائی پر پہلا اور سچا حق اسی کا ہے جس نے تمہارے ننگے پیروں کو دیکھ کر بھی تمہارا ساتھ نہیں چھوڑا تھا اگر کامیابی کے بعد تم اس کا حق بھول گئے، تو تمہاری دولت دنیا کے لیے تو بڑی ہوگی، پر رب کی نظر میں تم تنکے کے برابر بھی نہیں رہو گے. برگد کے پیڑ کی چھاؤں تلے اس بڑی حویلی کے خاموش آنگن میں اماں جی کے یہ الفاظ آدم کے دل پر نقش ہو رہے تھے اسے سمجھ آ رہا تھا کہ زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ وہ مخلص رشتہ ہے جو انسان کے برے وقت میں اس کا مان بنے. اس نے ایک بار پھر احترام سے ماں کے پاؤں دبانا شروع کر دیے. #mr87writes #storytime #trending #viralvideotiktok #foreyoupage

About