@muhammadafzalmansha: صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق صاحب کی ہدایت پر حاجی محمد عظیم بٹ صدر پی پی 51 اور محمد افضل منشاہ سٹی صدر مسلم لیگ و چئیرمین پریس کلب و چئیرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ کی علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ آج بروز بدھ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں سمبڑیال روڈ کی مرمت اور 12 ربیع الاول کے جلوس کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شہریوں کی سہولت اور مذہبی عقیدت کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ان شاءاللہ 12 ربیع الاول سے پہلے سمبڑیال روڈ پر جاری ترقیاتی کام مکمل کر لئے جائیں گے۔ عوام کے مسائل حل کرنا اور مذہبی تقریبات کو باعزت طریقے سے منانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰 #ZeeshanRafiquesb #Pmlndaska #PP51🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰