@psp.khan.zeb.mohmad: باجوڑ پولیس نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنے، متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جارینو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب نے اپنے دفتر میں آنے والے سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور درخواستیں تفصیل سے سنیں اور متعلقہ افسران کو قانون اور میرٹ کے مطابق فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر مختلف نوعیت کے عوامی مسائل اور شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ بعض درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے جبکہ دیگر درخواستوں پر شفاف، بروقت اور قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ڈی پی او باجوڑ خان زیب نے کہا کہ عوام کو بروقت، بلاامتیاز اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی باجوڑ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دفتر کے دروازے تمام سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور شہری بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران متعدد درخواست گزاروں نے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خان زیب کو نئی تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور ضلع باجوڑ آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان ضلعی پولیس باجوڑ