@naatshariflyrics: Ye Dil Teri Yaadon Se Mehekta Hi Rahe Ga : Voice Sahil Raza Qadri : Naat Lyrics یہ دل تیری یادوں سے مہکتا ہی رہے گا تیرا تھا یہ تیرا ہے یہ تیرا ہی رہے گا اللہ کے محبوب کے ٹکڑوں پہ یہ عاصی پلتا تھا یہ پلتا ہے یہ پلتا ہی رہے گا سرکار سے مانگیں تو سخی آل کا صدقہ ملتا تھا یہ ملتا ہے یہ ملتا ہی رہے گا کیا لطف ہو سرکار مجھے حشر میں کہہ دیں میرا تھا یہ میرا ہے یہ میرا ہی رہے گا جو چادر رحمت ہے گنہگار کے سر پر سایہ تھا یہ سایہ ہے یہ سایہ ہی رہے گا جو نام محمد ہے کہ رحمت کا سمندر بہتا تھا یہ بہتا ہے یہ بہتا ہی رہے گا وہ بلال کا ہر ظلم کو سہہ کر یہی کہنا شیدا تھا یہ شیدا ہے یہ شیدا ہی رہے گا جب تک نہ حضور آپ کو دیکھیں گے تو یہ دل پیاسا تھا یہ پیاسا ہے یہ پیاسا ہی رہے گا مرشد کی نگاہوں سے میں یہ جام محبت پیتا تھا یہ پیتا ہے یہ پیتا ہی رہے گا #foryou #fyp #madina #naat #lyrics