@nohelymacotela:

Nohely Macotela
Nohely Macotela
Open In TikTok:
Region: PE
Thursday 06 August 2026 13:44:01 GMT
306
9
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @nohelymacotela, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

اگر ﷲﷻ زندگی کی پہلی ترجیح نہ ہو، تو وہ دوسری ترجیح پر ملتا ہی نہیں۔ !!کبھی خاموشی سے اپنے دل سے یہ سوال کیجیے۔۔ میری زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے؟ کیا ﷲﷻ...؟ یا پھر دنیا، لوگ، خواہشات، محبتیں، کامیابی، دولت اور اپنی مرضیاں؟ ہم چاہتے ہیں کہ ﷲﷻہماری دعائیں قبول کرے، ہمارے دل کو سکون دے، ہمارے راستے آسان کرے، ہماری مشکلات ختم کرے۔  مگر کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہم نے ﷲﷻ کو اپنی زندگی میں کون سا مقام دیا ہے؟ اکثر ہم ﷲﷻ کو تب یاد کرتے ہیں جب سب دروازے بند ہو جائیں۔ جب دل ٹوٹ جائے۔ جب کوئی ساتھ چھوڑ دے۔ جب دنیا بےوفائی کر جائے۔ لیکن ﷲﷻ صرف مصیبتوں کا سہارا نہیں۔ وہ تو پوری زندگی کا مرکز ہے۔ ﷲ تعالیٰ ایسا نہیں کہ اُسے فرصت کے اوقات میں یاد کر لیا جائے، یا دنیا کے سارے کام نمٹا کر اُس کے لیے وقت نکالا جائے۔ جس دل میں ﷲﷻ پہلے نمبر پر آ جائے۔ وہاں دنیا کی کوئی کمی انسان کو توڑ نہیں سکتی۔ اور جس دل میں دنیا پہلے نمبر پر آ جائے۔ وہاں ہر چیز مل کر بھی ایک خلا باقی رہتا ہے۔ :یاد رکھیں ﷲﷻ ہم سے صرف ایک چیز مانگتا ہے۔
اگر ﷲﷻ زندگی کی پہلی ترجیح نہ ہو، تو وہ دوسری ترجیح پر ملتا ہی نہیں۔ !!کبھی خاموشی سے اپنے دل سے یہ سوال کیجیے۔۔ میری زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے؟ کیا ﷲﷻ...؟ یا پھر دنیا، لوگ، خواہشات، محبتیں، کامیابی، دولت اور اپنی مرضیاں؟ ہم چاہتے ہیں کہ ﷲﷻہماری دعائیں قبول کرے، ہمارے دل کو سکون دے، ہمارے راستے آسان کرے، ہماری مشکلات ختم کرے۔ مگر کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہم نے ﷲﷻ کو اپنی زندگی میں کون سا مقام دیا ہے؟ اکثر ہم ﷲﷻ کو تب یاد کرتے ہیں جب سب دروازے بند ہو جائیں۔ جب دل ٹوٹ جائے۔ جب کوئی ساتھ چھوڑ دے۔ جب دنیا بےوفائی کر جائے۔ لیکن ﷲﷻ صرف مصیبتوں کا سہارا نہیں۔ وہ تو پوری زندگی کا مرکز ہے۔ ﷲ تعالیٰ ایسا نہیں کہ اُسے فرصت کے اوقات میں یاد کر لیا جائے، یا دنیا کے سارے کام نمٹا کر اُس کے لیے وقت نکالا جائے۔ جس دل میں ﷲﷻ پہلے نمبر پر آ جائے۔ وہاں دنیا کی کوئی کمی انسان کو توڑ نہیں سکتی۔ اور جس دل میں دنیا پہلے نمبر پر آ جائے۔ وہاں ہر چیز مل کر بھی ایک خلا باقی رہتا ہے۔ :یاد رکھیں ﷲﷻ ہم سے صرف ایک چیز مانگتا ہے۔ "مجھے اپنی زندگی میں سب سے پہلے نمبر پر رکھو"۔ تو ہم خاموش ہو جاتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں:"یاﷲ! میری مشکل آسان کر دے"۔ مگر نماز کو بعد کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں:"یاﷲ! میرا دل سکون سے بھر دے"۔ مگر اسی دل کو دنیا کی محبتوں سے بھر دیتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں:"یاﷲ! مجھے کبھی تنہا نہ چھوڑنا"۔ مگر جب دنیا بلاتی ہے تو ہم ﷲﷻ کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔ ذرا سوچیے۔۔۔ جس رب نے آپ کو بغیر مانگے زندگی دی، سانسیں دیں، آنکھیں دیں، ماں باپ دیے، رزق دیا، اور ہر گناہ کے بعد بھی توبہ کا دروازہ کھلا رکھا۔ کیا وہ اس قابل نہیں کہ اُسے ہماری زندگی میں پہلا مقام ملے؟ :یاد رکھیں ﷲﷻ صرف اُن لوگوں کا رب نہیں جو مصیبت میں اُسے پُکارتے ہیں۔ ﷲﷻ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو خوشیوں میں بھی اُسی کو سب سے پہلے یاد رکھتے ہیں۔ اگر آج بھی آپ کی زندگی میں کوئی چیز ﷲﷻ سے زیادہ اہم ہے، تو ڈر جائیے۔ کیونکہ جس چیز کو آپ نے ﷲﷻ سے آگے رکھا ہے، ممکن ہے ﷲﷻ آپ کو اُسی کے ذریعے آزمائے۔ اور اگر آپ نے ﷲﷻ کو سب سے پہلے رکھ لیا، تو یقین جانیں، چاہے پوری دنیا آپ کے خلاف ہو، آپ کبھی اکیلے نہیں ہوں گے۔ ﷲﷻ کو اپنی پہلی ترجیح بنا لیجیے، پھر دیکھیے، آپ کی تقدیر بدلتی ہے یا نہیں، دل کا سکون لوٹتا ہے یا نہیں، اور وہ راستے کھلتے ہیں یا نہیں جن کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ کیونکہ جو ﷲﷻ کو پا لیتا ہے، وہ سب کچھ پا لیتا ہے۔ اور جو ﷲﷻ کو کھو دیتا ہے، وہ سب کچھ پا کر بھی خالی رہ جاتا ہے۔ ﷲﷻ کو صرف زبان سے "سب سے اہم" کہنا کافی نہیں۔ بلکہ فیصلوں میں، ترجیحات میں، وقت میں، عبادت میں، حلال و حرام کے انتخاب میں، اور تنہائی کے لمحوں میں بھی ﷲﷻ کو پہلے نمبر پر رکھنا پڑتا ہے۔ جب بندہ ﷲﷻ کو اپنی پہلی ترجیح بنا لیتا ہے۔ تو ﷲﷻ اُس کی زندگی کی ہر ترجیح کو سنوار دیتا ہے۔ جو ﷲﷻ کو کھو کر دنیا جیتنا چاہتا ہے، وہ آخرکار دونوں کھو دیتا ہے۔ اور۔۔۔ جو ﷲﷻ کو پا لیتا ہے، وہ محروم ہو کر بھی کبھی حقیقی معنی میں محروم نہیں رہتا۔ :آج خود سے صرف ایک سوال کیجیے اگر ﷲﷻ میری پہلی ترجیح نہیں، تو پھر میری پہلی ترجیح آخر ہے کون؟ شاید اِسی ایک سوال کا جواب آپ کی پوری زندگی بدل دے۔ :اور دعا کیا کریں کہ اے ﷲﷻ! ہمیں دنیا سے زیادہ اپنی محبت عطا فرما، اور ہمیں اپنی رضا کو ہر خواہش پر مقدم رکھنے کی توفیق عطا فرما۔آمین۔ اور جو ﷲﷻ پر بھروسہ کرے، تو وہ اُس کے لیے کافی ہے۔ 🌷🌠🪞 #motivationalvideo #islamicvideo #fyp #viral #foryoupage

About