@usmanbattal: صوبہ ہزارہ کا چورن پھر مارکیٹ میں آ گیا؟ ہر الیکشن سے پہلے ایک ہی چورن نئے پیکٹ میں بیچنے کی کوشش کی جاتی ہے: “صوبہ ہزارہ بنا دیں گے!” سوال یہ ہے کہ گزشتہ 16–17 سال میں یہ وعدہ کتنی بار کیا گیا؟ الیکشن ختم ہوتے ہی یہ نعرہ بھی کیوں غائب ہو جاتا ہے؟ ہزارہ کے عوام کو صرف وعدے نہیں، عملی کام چاہییں۔ سڑکیں، روزگار، تعلیم، صحت، پانی اور بنیادی سہولیات پہلے فراہم کی جائیں۔ عوام کی خدمت صرف الیکشن کے دنوں میں نہیں، پورے پانچ سال ہونی چاہیے۔ ہزارہ کے عوام اب پہلے جیسے نہیں رہے۔ وہ وعدوں سے زیادہ کارکردگی کو دیکھتے ہیں۔ جو عوام کے لیے کام کرے گا، عزت بھی وہی پائے گا، اور ووٹ بھی۔ نوٹ: اگر کوئی واقعی صوبہ ہزارہ کے لیے سنجیدہ ہے تو صرف نعرے نہیں، عملی اقدامات اور مستقل جدوجہد بھی نظر آنی چاہیے۔ #صوبہ_ہزارہ #ہزارہ #پاکستان #الیکشن #عوام