@anpmarkaz: عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا اسمبلی اجلاس میں خطاب 🟥 صوبے میں بدامنی، کرپشن اور انتظامی ناکامی عروج پر ہے 🟥 حکومتی وزراء اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں 🟥 اگر اختیار نہیں تو عوام کا وقت ضائع نہ کریں، حقیقت تسلیم کریں 🟥 ہر دہشت گردی کے واقعے پر صرف مذمت اور رپورٹ طلب کرنا کافی نہیں 🟥 حکومت کے پاس امن کے قیام کا کوئی واضح منصوبہ نظر نہیں آتا 🟥 2008 سے 2013 کی بدامنی کا الزام اے این پی پر لگایا گیا، آج کے حالات کا ذمہ دار کون ہے؟ 🟥 ریاست کی غلط پالیسیوں نے خیبر پختونخوا کو بدامنی کی طرف دھکیلا ہے 🟥 اے این پی نے دہشت گردی کی مخالفت کی اور 1300 کارکنوں کی قربانی دی 🟥 14 سال بعد بھی اے این پی کے کارکن اور رہنما کیوں نشانہ بن رہے ہیں؟ 🟥 امن کے لیے صوبائی حکومت، وفاق اور سیکیورٹی اداروں کو مشترکہ حکمتِ عملی بنانا ہوگی 🟥 اگر جرنیل شاہی پر اختیار نہیں تو کم از کم افسر شاہی کو کنٹرول کریں 🟥 بیوروکریسی نے پورے صوبے کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ 🟥 پی ٹی آئی کے اپنے صوبائی صدر نے بھی کرپشن کا اعتراف کیا ہے 🟥 کرپشن کے خلاف حکومت اپنے ہی رہنماؤں کے الزامات کا جواب دے 🟥 بدامنی، کرپشن، سیلاب اور ٹیکسوں نے عوام کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے 🟥 سیاسی انتقام کی بنیاد پر اپوزیشن کے حلقوں کے ترقیاتی فنڈز روکے جا رہے ہیں،ترقیاتی فنڈ کسی رکن کا نہیں، عوام کا حق ہے 🟥 میں ووٹ کے لیے نہیں، عوام کے حق کے لیے آواز اٹھاتا ہوں، ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گا، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے 🟥 تحریکِ انصاف اپنے اختیار میں موجود انصاف بھی فراہم نہیں کر سکی،جو اختیارات حکومت کے پاس ہیں، کم از کم ان پر تو عمل کرے 🟥 ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور آرڈیننس ختم کیا جائے 🟥 تھری ایم پی او کا خاتمہ حکومت کے اختیار میں ہے، شیڈول فور میں شامل بے گناہ افراد کو فوری نکالا جائے 🟥 قبائلی اضلاع کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے 🟥 جس طرح ضلع خیبر کے لیے ترقیاتی منصوبے دیے گئے، پی کے 22 کو بھی اس کا حق ملنا چاہیے #ANP | #NisarBaazKhan | #ANPPakhtunKhwa