@jamiausmania.1992: پشاور بورڈ کے ٹاپر محمد ابوزر افریدی نے اپنی تاریخی کامیابی وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور دینی مدارس کے نام کر دی پشاور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے جامعہ عثمانیہ پشاور کے ہونہار طالب علم محمد ابوزر افریدی اور ان کے اہلِ خانہ نے اس اعزاز کو اپنی ذاتی کامیابی قرار دینے کے بجائے وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور ملک بھر کے دینی مدارس کے لیے باعثِ فخر اعزاز قرار دیتے ہوئے یہ تاریخی کامیابی انہی کے نام منسوب کر دی۔ اس موقع پر محمد ابوزر افریدی اور ان کے والد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پشاور میں ایک ایسا دینی ادارہ موجود ہے جہاں طلبہ کو ایک ہی چھت تلے دینی اور عصری علوم نہایت معیاری انداز میں پڑھائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے طلبہ وفاق المدارس کے امتحانات میں بھی نمایاں پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں اور پشاور بورڈ میں بھی امتیازی کامیابیوں سے ادارے اور دینی مدارس کا نام روشن کرتے ہیں۔ دیکھیے، پشاور بورڈ کے ٹاپر محمد ابوزر افریدی اور ان کے والد کی زبانی اس تاریخی کامیابی کے تاثرات۔ #جامعہ_عثمانیہ_پشاور #عثمانیہ_اسکول_اینڈ_کالجز #عثمانیہ_چلڈرن_اکیڈمی #وفاق_المدارس #دینی_مدارس