@anpcomrade6: 🟥 2008 سے 2013 کی بدامنی کا الزام اے این پی پر لگایا گیا، آج کے حالات کا ذمہ دار کون ہے؟ عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا اسمبلی اجلاس میں خطاب 🟥 صوبے میں بدامنی، کرپشن اور انتظامی ناکامی عروج پر ہے 🟥 حکومتی وزراء اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں 🟥 اگر اختیار نہیں تو عوام کا وقت ضائع نہ کریں، حقیقت تسلیم کریں 🟥 ہر دہشت گردی کے واقعے پر صرف مذمت اور رپورٹ طلب کرنا کافی نہیں 🟥 حکومت کے پاس امن کے قیام کا کوئی واضح منصوبہ نظر نہیں آتا 🟥 ریاست کی غلط پالیسیوں نے خیبر پختونخوا کو بدامنی کی طرف دھکیلا ہے 🟥 اے این پی نے دہشت گردی کی مخالفت کی اور 1300 کارکنوں کی قربانی دی 🟥 14 سال بعد بھی اے این پی کے کارکن اور رہنما کیوں نشانہ بن رہے ہیں؟ 🟥 امن کے لیے صوبائی حکومت، وفاق اور سیکیورٹی اداروں کو مشترکہ حکمتِ عملی بنانا ہوگی 🟥 اگر جرنیل شاہی پر اختیار نہیں تو کم از کم افسر شاہی کو کنٹرول کریں 🟥 بیوروکریسی نے پورے صوبے کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ 🟥 پی ٹی آئی کے اپنے صوبائی صدر نے بھی کرپشن کا اعتراف کیا ہے 🟥 کرپشن کے خلاف حکومت اپنے ہی رہنماؤں کے الزامات کا جواب دے 🟥 بدامنی، کرپشن، سیلاب اور ٹیکسوں نے عوام کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے 🟥 سیاسی انتقام کی بنیاد پر اپوزیشن کے حلقوں کے ترقیاتی فنڈز روکے جا رہے ہیں،ترقیاتی فنڈ کسی رکن کا نہیں، عوام کا حق ہے 🟥 میں ووٹ کے لیے نہیں، عوام کے حق کے لیے آواز اٹھاتا ہوں، ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گا، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے 🟥 تحریکِ انصاف اپنے اختیار میں موجود انصاف بھی فراہم نہیں کر سکی،جو اختیارات حکومت کے پاس ہیں، کم از کم ان پر تو عمل کرے 🟥 ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور آرڈیننس ختم کیا جائے 🟥 تھری ایم پی او کا خاتمہ حکومت کے اختیار میں ہے، شیڈول فور میں شامل بے گناہ افراد کو فوری نکالا جائے 🟥 قبائلی اضلاع کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے 🟥 جس طرح ضلع خیبر کے لیے ترقیاتی منصوبے دیے گئے، پی کے 22 کو بھی اس کا حق ملنا چاہیے #ANP | #NisarBaazKhan | #ANPPakhtunKhwa#foroyou