@dr.soul99: کسی کی ذہنی حالت بکھیر دینے کے بعد ، دل کی زمین کو ویران کر دینے کے بعد ، اور روح کا سکون چھین لینے کے بعد جب کوئی شخص بڑی ڈھٹائی سے کہتا ہے میں نے کچھ غلط نہیں کیا تو میں خاموش ہو جاتا ہوں میں اُس کا چہرہ دیکھتا رہ جاتا ہوں، الفاظ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، اور ذہن میں صرف ایک سوال گونجتا ہے کہ آخر اس دنیا کے لوگ ایسے کیسے ہو گئے ہیں یہ لوگ زخم دیتے ہیں ، خواب توڑتے ہیں، کسی کی ہنسی چھین لیتے ہیں، اور پھر خود کو بے قصور بھی سمجھتے ہیں۔ شاید سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ بہت سے لوگ دل توڑنے کو گناہ ہی نہیں سمجھتے، حالانکہ بعض ٹوٹے ہوئے دلوں کی آہیں پوری زندگی انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی..!