@rooheyaram.03: تحر ہر،روح یارم۔۔۔ اِک نظر بِچھڑنے سے پہلے اُسے غور سے دیکھا میں نے۔۔۔!! اُس کی آنکھوں میں اجازت کے سِوا کچھ نہ تھا، اور میری آنکھوں میں رُک جانے کی ہزاروں دعائیں۔ کبھی کبھی محبت کا سب سے دردناک لمحہ وہ ہوتا ہے، جب دل چیخ رہا ہوتا ہے مگر ہونٹ خاموش رہتے ہیں۔ بعض جدائیاں لڑائی سے نہیں، خاموش رضامندی سے لکھی جاتی ہیں۔ اُسے رخصت ہوتے دیکھا تو پہلی بار سمجھ آیا کہ کچھ لوگ زندگی سے نہیں، سانسوں سے جُڑے ہوتے ہیں۔ اُن کے چلے جانے کے بعد بھی ہر راستہ اُنہی کی طرف لے جاتا ہے، ہر خاموشی اُنہی کا نام لیتی ہے۔ عجیب بات ہے، اُس نے جاتے ہوئے ایک بار بھی پلٹ کر نہیں دیکھا، مگر میں آج بھی ہر آہٹ پر یہی گمان کر ہوتا ہے کہ شاید وہ لوٹ آئے ہو۔ محبت ہمیشہ ملنے کا نام نہیں ہوتی، کبھی کبھی یہ عمر بھر اُس شخص کی خیریت کی دعا کرنے کا نام بھی ہوتی ہے، جو اب ہمارا نہیں رہا، مگر دل آج بھی اُسی کا مسکن ہے۔ #videoviral #foryou #deepliness #treanding #followmetiktok ❣️🥀🥀