@favouritetoy1: Must Read Caption🤥 کبھی دل نے یہ گوارا نہیں کیا کہ میری حیثیت کسی کی فرصت سے وابستہ ہو، یا میری قدر اس وقت جاگے جب باقی سب راستے بند ہو جائیں۔ # تعلق اگر اختیار سے جنم نہ لے تو وہ بوجھ بن جاتا ہے، اور بوجھ خواہ محبت کے نام پر ہی کیوں نہ اٹھایا جائے، آخرکار تھکن ہی دیتا ہے۔ میں نے ہمیشہ چاہا کہ اگر کوئی میرے ساتھ رہے تو دل کی رغبت سے رہے، کسی فرض، کسی رحم، یا کسی ندامت کے زیرِ اثر نہیں۔ میری خاموشی کو احتیاج مت سمجھنا، میں صرف اپنی عزتِ نفس کو تمہارے فیصلوں کے دروازے پر کھڑا نہیں کرنا چاہتا۔ جو محبت اپنی حرمت برقرار نہ رکھ سکے، جو تعلق اپنی وقعت کھو بیٹھے، اور جس میں دل سے پہلے ترس آ جائے، وہ میرے نصیب میں بھی اترے تو میں اسے اپنے مقدر کی توہین سمجھوں گا۔ بعض محرومیاں ان عطاؤں سے کہیں زیادہ باوقار ہوتی ہیں جن میں انسان کو محبت نہیں، صرف قبول کر لیے جانے کا دھوکا ملتا ہے۔ #fyp #foryou #viral #fyppppppppppppppppppppppp