@malikfasih19: #بات اگر میں نہ کروں تو کوشش وہ بھی نہیں کرتے، ایسا لگتا ہے مانو وہ مجھے کھونے سے نہیں ڈرتے۔ بہت عجیب لگتا ہے یہ سوچ کر کہ جس انسان کو آپ اپنی کائنات مان بیٹھے ہوں، اس کے لیے آپ کا ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی ہی نہیں رکھتا۔ میں نے ہمیشہ رشتے کو بچانے کے لیے جھکنا پسند کیا، ہر بار خود ہی بات کی، ہر بار خود ہی ناراضگی ختم کی۔ لیکن اب سمجھ آ گیا ہے کہ جہاں آپ کی موجودگی کی خوشی نہ ہو، وہاں آپ کی غیر موجودگی کا کوئی افسوس نہیں ہوتا۔ اب میں نے بھی خاموشی کا راستہ چن لیا ہے، کیونکہ زبردستی کسی کے دل میں جگہ بنانا اپنی خودداری کو مارنے کے برابر ہے۔ #foryoupage #pleaseunfrezzemyaccount #likeorviewsproblem😔😔