@awaissaifi00: عالمِ اسلام کے جلیل القدر محدث، استاذُ العلماء، مرجعِ اربابِ علم و فضل، بانی و مہتممِ جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی، حضرت شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی قادری رحمہ اللہ تعالیٰ، سرپرستِ اعلیٰ تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان پون صدی کے قریب خدمات دینیہ پیش کرکے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوگئے۔ آپ کی رحلت علمی و دینی دنیا کے لیے ایک ثُلمۂ عظیم اور ناقابلِ تلافی خسارہ ہے۔ آپ کی خدماتِ جلیلہ اور آثارِ علمیہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ خادمِ شریعت و طریقت ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی اور خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفرازُالعلوم، ترنول اسلام آباد کے جملہ اساتذہ، طلبہ، اراکین اور وابستگان، حضرت کے معزز صاحبزادگان، اہلِ خانہ، خلفاء، تلامذہ، مریدین اور تمام متعلقین کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت قبلہ شاہ صاحب کی خدماتِ جلیلہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،انہیں اعلیٰ علیین میں ارفع مقام نصیب فرمائے۔اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔