انا للہ وانا الیہ راجعون
ایک عظیم استاد، بااخلاق انسان اور شفیق مربی کا دنیا سے رخصت ہو جانا علم و ادب کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ایسے اساتذہ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو صرف کتابیں نہیں پڑھاتے بلکہ اپنے کردار، اخلاق، محبت اور شفقت سے اپنے شاگردوں کی شخصیت سنوارتے ہیں۔
آپ نے ہمیشہ والدین کی طرح ہماری رہنمائی کی، ہماری غلطیوں کو محبت سے درست کیا، حوصلہ بڑھایا اور زندگی کے ہر موڑ پر بہترین مشورے دیے۔ آپ کی شفقت، خلوص اور بے لوث محبت ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی بے شمار رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بناے آمین