@mtahirafridi717: سہیل آفریدی نے اس تحریک کو جوانی کے اٹھارہ سال دیے ہیں ہر طرح کے ظلم بربریت اور فسطائیت کا ہر موڑ پہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جب بھی کوئی احتجاج ہوئی ہے یا جلسہ جلوس ہوا ہے تو ہمیشہ سے سہیل آفریدی نے فرنٹ لائن پر کام کیا ہے، میں کسی کو غدار نہیں کہتا لیکن آپ کے پاس بھی کسی کو غدار کہنے کا کوئی اختیار نہیں، تحریک انصاف بہت بڑی جماعت ہے اس جماعت میں ہر چھوٹے بڑے نے اپنی حیثیت کے مطابق قربانی دی ہے، لہذا ہر ایک کی قربانیوں کی قدر کیجیے انکو حوصلہ دیجیے، کوئی گراؤنڈ پر لڑ رہا ہوتا ہے کوئی سوشل میڈیا پر لڑتا ہے ہر ایک کی اپنی اپنی قربانی ہے!!! میں آپ سب سے التجا کرتا ہوں کہ متحد ہو جائیں اور اپنے وزیراعلی کا دست و بازو بن جائے یہی وقت ہے کہ ہم سب ایک پیج پر آئیں اور اپنے محبوب قائد جناب عمران احمد خان نیازی کو اس ناحق قید سے آزاد کروائیں، اگر یہ موقع ہم نے ضائع کیا تو اگلے تین سال تک کپتان کا باہر آنا بھول جائیں، جب کپتان باہر آ جائے تو سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے کہ کون غدار تھا کون وفادار، فلحال یہ غداری اور وفاداری کے سرٹیفکیٹس عمران خان کی رہائی تک صندوق میں رکھے جب وہ باہر آئے گا تو سب کلئیر ہو جائے گا!!!