@uzairbaloch78626: ہنگو کے علاقے شینکئے بانڈہ دلن میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے افسر کیپٹن حمزہ وطن کے دفاع میں شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جس میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ کارروائی کے دوران دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ کیپٹن حمزہ کا تعلق پنڈی سینیاں سے تھا۔ انہوں نے فرنٹ لائن پر بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور وطن کی خاطر عظیم قربانی پیش کی۔ کیپٹن حمزہ کی شہادت پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر شہری انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کیپٹن حمزہ شہید کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین #malikghazl 🗡️⚔️🇵🇰 #Pakistan #Hameshaa #Zindabad 🗡️⚔️