@mazharniazi2830: نعرہ شعرہ لگائیں:سابق ڈی پی او محی الدین♥️اور ساتھ ہی نعرہ بُلند ہوتا ہے *آئی آئی پی ٹی آئی*۔ کیسا ہیرا تھا ہماری پولیس کا ،انصاف کا پیروکار ہر سیاسی جماعت اور ہر شخص کی پسندیدہ ترین شخصیت۔ سلام ہے ایک فرض شناس پولیس افسر کو! 🇵🇰 ایک ایسا افسر ریٹائر ہو گیا جس نے اپنی وردی کا حق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ احمد محی الدین صاحب (ڈی پی او) ان افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے کردار، دیانت اور فرض شناسی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔ میں ذاتی طور پر ان کا بہت بڑا مداح رہا ہوں۔ دل سے خواہش تھی کہ ایسے باصلاحیت، ایماندار اور عوام دوست افسر کو پنجاب پولیس کی اعلیٰ ترین قیادت میں بھی دیکھا جاتا۔ اگر ہمارے اداروں میں زیادہ سے زیادہ افسران اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے، دیانت اور قانون کی بالادستی کے ساتھ نبھائیں تو یقیناً نظام میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔ ایسے فرض شناس افسر ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ #mazharabbasniazi. #مظہرنیازی#dontunderreviewmyvideo #dontunderreviewmyvideo #dontunderreviewmyvideo