@gulbachaanppk62: عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ اور تحصیل تنگی کی کابینہ کا مشترکہ اجلاس عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ اور تحصیل تنگی کی کابینہ کا ایک اہم مشترکہ اجلاس ضلعی صدر جناب شکیل بشیر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم کو مزید فعال و مضبوط بنانے، عوامی مسائل، موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے نظریے، باچا خان بابا کے عدم تشدد، امن، جمہوریت، رواداری اور پختونوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ حاجی گل بادشاہ تنگی #حاجی_گل_بادشاہ #باچاحانی #ANPCharsadda # عوامی نیشنل پارٹی — امن، جمہوریت اور عوامی حقوق کی آواز۔Aimal Wali KhanAwami National PartyHaji Gul Badshah Tangi#حاجی_گل_بادشاہ #ANPCharsadda