@sps.ghazi.khanay8: قرآنِ مجید ناظرہ کلاسز کا جائزہ استادُ الاساتذہ قاری محمد اسحاق صاحب نے شاہین ہائی سکول میں قرآنِ مجید ناظرہ کی مختلف کلاسز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء سے گفتگو کی، ان کی تلاوت سنی اور قرآنِ مجید کو درست پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ قاری محمد اسحاق صاحب نے طلباء کی اخلاقی و دینی تربیت پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید صرف پڑھنے کی کتاب نہیں بلکہ سمجھنے، سیکھنے اور زندگی میں نافذ کرنے کا ذریعۂ ہدایت ہے۔ طلباء کو حسنِ اخلاق، ادب، سچائی، نظم و ضبط اور اسلامی اقدار اپنانے کی تلقین کی گئی۔ #schoolholidays #schoollife #schools