@khushalkhan_kakar: کراچی؛ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے شہادت کے پانچویں برسی کے مناسبت سے کراچی آرٹس کونسل میں سیمینار پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ کے صدارت میں منعقد ہوئی۔ سیمینار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی صاحب، پشتونخوا نیپ صوبہ سندھ کے صوبائی صدر صدیق آغا، جنوبی پشتونخوا کے صوبائی صدر سابق ایم پی اے نصر اللہ خان زیرے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ایم این اے قادر خان مندوخیل، وسان تھری ایڈوکیٹ مرکزی صدر عوامی تحریک سندھ، این ڈی ایم کے صوبائی چیئرمین محمد شیر خان اور قایم مقام چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی گلزار سومرو، صوبائی کلچر سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی حمیداللہ خٹک، نے خطاب کیا۔ پشتونخوا نیپ صوبہ سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام خان کاکڑ نے قراردادیں پیش کئے۔ سٹیج کے فرائض پشتونخوا نیپ صوبہ سندھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالخالق کاکڑ نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں سندھ کے قومی، سیاسی، جمہوری اور مترقی پارٹیوں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔