تھی گر آنے میں ، مَصلحت حائل
یاد آنا ، کوئی ضُروری تھا ؟
دیکھیے ، ھو گئی نا غَلط فَہمی
مُسکرانا ، کوئی ضروری تھا ؟
لیجیے ، بات ھی نہ یاد رَھی
گُنگُنانا ، کوئی ضَروری تھا ؟
گُنگنا کر ، میری جواں غزلیں
جُھوم جانا ، کوئی ضُروری تھا ؟
مُجھ کو پا کر ، کِسی خیال میں گُم
چُھپ کے آنا ، کوئی ضُروری تھا ؟
اُف وہ زُلفیں ، وہ نِگاھیں ، وہ ھَنسی
یُوں ڈرانا ، کوئی ضروری تھا ؟
اور ایسے ، اَھم مَذاق کے بعد
رُوٹھ جانا ، کوئی ضروری تھا ؟
2026-08-09 11:09:45
0
To see more videos from user @zoyapathani79, please go to the Tikwm
homepage.