@udasi1430: جس جگہ کبھی دل نے اپنا سکون چھوڑا تھا، وہاں سے خود کو تو واپس لے آیا ہوں، اب اُس جگہ سے جڑی ہوئی یادوں کو بھی آہستہ آہستہ رخصت کرنا ہے۔ عجیب بات ہے، انسان کو چھوڑ دینا شاید آسان ہوتا ہے، مگر اُس سے جڑی ہوئی عادتیں، باتیں اور یادیں دل سے نکالنا وقت مانگتا ہے۔ اب نہ کوئی شکایت ہے، نہ کوئی واپسی کی خواہش… بس اتنا سا کام باقی ہے کہ دل کے کسی کونے میں جو اُس کی یاد اب بھی خاموشی سے بیٹھی ہے، اُسے بھی سمجھا دوں کہ اب یہاں اُس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ وقت لگے گا، مگر آخرکار دل بھی مان جائے گا کہ جو چیز چھوڑ دی ہے، اُس کی یاد کو بھی ایک دن چھوڑنا ہی پڑے گا۔ 🥀#foryoupage #unfreezemyacount #udasi1430