@khamosh.siskiyan: میری آنکھیں تمہیں ایسے دیکھتی ہیں، اے میرے محبوب، جیسے کوئی معصوم بچہ بازار میں اپنی پسندیدہ چیز کو دیر تک حسرت سے دیکھتا رہے۔ وہ اسے چھونا چاہتا ہے، اپنا بنانا چاہتا ہے، مگر جانتا ہے کہ یہ اس کی پہنچ میں نہیں۔ پھر بھی اس کی نظریں ہٹتی نہیں، کیونکہ دل خواہش کرنا نہیں چھوڑتا۔ شاید میری محبت بھی کچھ ایسی ہی ہے... تمہیں دیکھ کر دل خوش بھی ہو جاتا ہے اور اداس بھی، کیونکہ تم سامنے ہوتے ہوئے بھی میرے نہیں ہو۔ اس کے باوجود میری آنکھیں ہر بار تمہیں اسی محبت، اسی احترام اور اسی خاموش آرزو سے دیکھتی ہیں، جیسے دعا قبول نہ بھی ہو تو بھی مانگنے والا دعا کرنا نہیں چھوڑتا۔ 🥀🤍 #raza_write_🥀✨ #foryoupage❤️❤️ #creatorsearchinsights #fypシ゚viral #poetrystatus