@pml.n.official1: دیرکوٹ — وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-14 دیرکوٹ غربی باغ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ فیصل آزاد کے حق میں منعقدہ ایک بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ دونوں رہنماؤں کی جلسہ گاہ آمد پر کارکنوں اور مقامی عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لازوال ہے اور جب بھی کوئی کشمیری "ہم پاکستانی ہیں" کا نعرہ لگاتا ہے تو پاکستان کے 25 کروڑ عوام اسے اپنا سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں کشمیری مختلف شعبوں میں کامیابی سے کاروبار کر رہے ہیں اور فیصل آباد میں گندم کی تجارت میں بھی کشمیری تاجروں کا نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے اور پاکستان کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو مؤثر جواب دیا، جس کے بعد بھارت نے براہِ راست مقابلے کے بجائے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا خصوصی پیکیج منظور کیا، جبکہ گندم پر سبسڈی بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک باوقار اور باصلاحیت قوم ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایکشن کمیٹی سے درخواست کی گئی تھی کہ لانگ مارچ مؤخر کر کے انتخابی عمل کو مکمل ہونے دیا جائے تاکہ نئی اسمبلی کے قیام کے بعد تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان کے عوام ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں پانچ دانش اسکولوں کے قیام کی منظوری دی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 10 اگست کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو کامیاب بنا کر اپنی مؤثر نمائندگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں 24 نشستیں حاصل کی ہے۔ ۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی یہی سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی پنجاب کی طرز پر ترقیاتی منصوبے آزاد کشمیر میں متعارف کرانے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ فیصل آزاد کی کامیابی علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ 10 اگست کو مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ دے کر اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید مضبوط بنائیں۔

PMLN OFFICIAL
PMLN OFFICIAL
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 08 August 2026 19:09:22 GMT
7196
1175
34
4

Music

Download

Comments

rightway117
RIGHT WAY 117 :
pml k spotter plzz muje follow kr lo plzzz
2026-08-08 19:15:07
1
loyalgirl4014
Areeba Dogar :
where is PMLN lovers?
2026-08-08 19:16:20
2
farmanjani462
FARMAN خان⛎ :
geo
2026-08-08 19:18:41
0
maliksufyan_8
Malik Sufyan :
🐅
2026-08-08 19:13:08
1
kingking1234566737327
king :
2026-08-08 20:11:52
0
maliksufyan_8
Malik Sufyan :
🐅
2026-08-08 19:13:11
1
aseellovers795
Aseel lover :
sher
2026-08-08 20:00:06
0
seebeautywithalamdar
PeakVibesPKツ :
king pmln
2026-08-08 19:11:52
2
maliksufyan_8
Malik Sufyan :
🐅
2026-08-08 19:13:16
1
imrankhan804786786
Imran Khan❣️ :
Only Imran Ahmed Khan Niazi❣️
2026-08-08 19:14:52
2
mobeenvlogskarak
Mobeen vlogs karak :
❤️
2026-08-08 19:12:01
1
sutraapunjab1
Sutra Punjab Agency Depalpur :
🥰🥰🥰
2026-08-08 20:07:03
0
aliraahim6
aliRaahim :
♥️♥️♥️
2026-08-08 19:57:30
0
kifayat_yousafzai_11
Ki🥀ayat yousa🥀zai :
💕💕💕
2026-08-08 19:40:44
0
mr_usman063
Mr Usman :
🥰🥰🥰
2026-08-08 19:12:35
1
asbhatti952
AS Bhatti :
❤️❤️❤️
2026-08-08 20:02:47
0
shergul034
Sher Gul :
🥰🥰🥰
2026-08-08 19:12:59
1
seebeautywithalamdar
PeakVibesPKツ :
🥰🥰🥰
2026-08-08 19:11:44
1
To see more videos from user @pml.n.official1, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About