زندگی کی سب سے تلخ حقیقت یہ ہے کہ دشمن کی دشمنی سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا اپنوں کی بے وفائی سے ہوتا ہے۔ جن لوگوں کو ہم اپنا سمجھ کر اپنے قریب بٹھاتے ہیں، جن کے لیے دروازے کھولتے ہیں، جن کے دکھ میں شریک ہوتے ہیں اور جنہیں اپنے دستر خوان پر عزت دیتے ہیں، کبھی کبھی وہی لوگ ہماری کمزوریوں کو جان کر ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں۔
غیروں سے تو انسان پہلے ہی محتاط رہتا ہے، مگر اپنوں پر کیا ہوا اعتبار انسان کی سب سے بڑی کمزوری بن جاتا ہے۔ کچھ لوگ آپ کی محبت کو اپنا حق، آپ کی خاموشی کو کمزوری اور آپ کی شرافت کو بے بسی سمجھ لیتے ہیں۔ جب تک انہیں فائدہ ملتا رہے، وہ آپ کے قریب رہتے ہیں؛ لیکن جیسے ہی مطلب ختم ہوتا ہے، وہی تعلق دشمنی میں بدل جاتا ہے۔😂