@finza_ghalib: بچپن میں اگر ہمیں یہ سمجھا دیا جاتا کہ قرآن صرف تلاوت کرنے کے لیے نہیں، سمجھنے اور زندگی میں اتارنے کے لیے بھی ہے، تو شاید ہماری بہت سی الجھنیں، بہت سے فیصلے اور بہت سی غلطیاں مختلف ہوتیں۔ ہمیں دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے بہت کچھ سکھایا گیا، مگر اپنے نفس کو قابو کرنا، دوسروں کے حقوق سمجھنا، حلال و حرام کی پہچان رکھنا اور اللہ کے سامنے جواب دہ ہونے کا احساس پیدا کرنا بھی تو ضروری تھا۔ کچھ کمی ہماری نہیں تھی… کمی اس تربیت کی تھی جو ہمیں ملنی چاہیے تھی۔ ہمیں نمبروں کی فکر سکھائی گئی، مگر نیکیوں کا حساب رکھنا نہیں سکھایا گیا۔ ہمیں لوگوں کے سامنے اچھا نظر آنا سکھایا گیا، مگر تنہائی میں اچھا انسان بننا نہیں سکھایا گیا۔ ہمیں کامیابی کا مطلب دولت، مقام اور شہرت بتایا گیا، مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ اصل کامیابی یہ ہے کہ انسان کا دل اللہ سے جڑا رہے۔ اور شاید یہی وہ تعلیم ہے جس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ #foryoupage #novellines #reality #thoughts #quran