@absolutely.not26: ہم جیسے لوگ کسی کے بھی پسندیدہ نہیں ہوتے، ہم نہ کسی کی پہلی ترجیح بنتے ہیں اور نہ کسی کی ضد۔ ہم بس لوگوں کی زندگی میں ایک خاموش موجودگی کی طرح رہتے ہیں؛ جب ضرورت ہو تو یاد آ جاتے ہیں، اور جب مصروفیات بڑھ جائیں تو بھلا دیے جاتے ہیں۔ ہم شکایت بھی کم کرتے ہیں، کیونکہ ہمیں عادت ہوتی ہے خود کو ہر رشتے میں تھوڑا کم سمجھنے کی۔ دل چاہتا ہے کہ کوئی ایک شخص ایسا ہو جو ہمیں بھی اہم سمجھے، ہماری کمی محسوس کرے، اور ہماری موجودگی کو محض عادت نہیں بلکہ اپنی خوشی جانے۔ مگر اکثر ایسا نہیں ہوتا۔ ہم بس میسر رہتے ہیں، موجود رہتے ہیں، اور اندر ہی اندر یہ سیکھ لیتے ہیں کہ ہر اچھا انسان کسی کا پسندیدہ نہیں ہوتا، کچھ لوگ صرف دلوں میں خاموش درد بن کر رہ جاتے ہیں۔ 💔