حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ: جب جلیل القدر پیغمبر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے کلام کے دوران اسے دیکھنے کی خواہش کی، تو اللہ تعالیٰ نے واضح فرما دیا کہ انسانی جسم اس دنیا میں اس کی تجلی برداشت نہیں کر سکتا:"موسیٰ نے کہا: اے میرے رب! مجھے (اپنا جلوہ) دکھا کہ میں تجھے دیکھوں۔ اللہ نے فرمایا: تم مجھے ہرگز نہیں دیکھ سکتے، ہاں اس پہاڑ کی طرف دیکھو، اگر یہ اپنی جگہ قائم رہا تو تم مجھے دیکھ لو گے۔ پس جب ان کے رب نے پہاڑ پر تجلی فرمائی تو اسے ریزہ ریزہ کر دیا اور موسیٰ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔" (سورۃ الاعراف: 143